کاروار14/جنوری (ایس اونیوز)کاروار کے سینٹ مائیکل ہائی اسکول کی طالبہ پریتی نائک نے بنگلور میں طلباء کے منعقدہ فرضی پارلیمنٹ (mock parliament)میں حصہ لیتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی سے دوم مقام حاصل کیا ہے۔پریتی کاروار کے معروف وکیل جی ٹی نائک کی بیٹی ہے۔ اس سے پہلے پریتی نے ضلعی سطح پرفرضی پارلیمنٹ مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے اول مقام پایا تھاااور ریاستی سطح پر ضلع شمالی کینرا کی نمائندگی کی تھی۔
ریاستی سطح کا مقابلہ وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے منعقد کیا گیا تھا۔اب ملکی سطح کا مقابلہ آئندہ مہینے منعقد ہونے والا ہے جس میں پریتی ریاست کرناٹکا کی نمائند گی کرنے والی ہے۔